خیبرپختونخوا میں باران رحمت برسنے

خیبرپختونخوا میں باران رحمت برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بجلی ٹرپ

خیبرپختونخوا میں باران رحمت برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، مرجھائے چہرے کھل اٹھے ۔ دوسری جانب سے باران رحمت برسنے کے ساتھ ہی بجلی ٹرپ کر گئی۔
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں باران رحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ موسم بدلتے ہی شہریوں نے مقامی پہاڑوں کے دامن اور سیاحتی مقام کا رخ کیا۔
ضلع نوشہرہ ، صوابی اور ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم کافی خوشگوار ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی شہر بھر میں بجلی کا نظام ٹرپ کر گیا۔
ضلع صوابی اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوتے ہی گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھے۔ ہری پور میں بارش سے شہر سمیت تحصیل خانپور، غازی میں موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔
ضلع ہری پور میں مون سون بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ بارش سے جہاں گرمی کے ستائَ چہرے کھل اٹھے وہیں مختلف علاقوں کو جانے والی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔
ضلع ہری پور میں بارش سے چھپر روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔
یاد رہے کہ طویل خشک سالی اور گرم موسم کے بعد صوبہ بھر میں‌بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔
دوسری جانب بجلی کا نظام ٹرپ کر جانے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بارش ہوتے ہی بجلی غائب ہو جانے سے گھروں میں حبس سے خواتین اور معمر افراد تکلیف کا شکار ہو گئے.

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے تیز،3ہسپتالوں کی سروسز معطل