نوشہرہ میں بس حادثہ

نوشہرہ میں بس حادثہ کے دوران 10 مسافر زخمی

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں بس حادثہ ، 10 مسافر زخمی ہو گئے۔ ضلع نوشہرہ میں جی ٹی روڈ بائی پاس کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مسافر بس کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
نوشہرہ میں بس حادثہ کے دوران 10 مسافر زخمی ہوگئے جن میں 2 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں اس ومقع پر فوری طبی امداد فراہم کی۔
یاد رہے کہ واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی میڈیکل ٹیم حرکت میں‌آ گئی اور جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی کارروائیاں‌شروع کر دیں.
یاد رہے کہ ریسکیو ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ مسافر بس کی بریک فیل ہو گئی تھی جس کے باعث حادثہ رونما ہوا. حادثہ میں‌10 افراد زخمی ہو گئے تاہم ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے فوری حرکت میں‌آ کر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا.
صوبہ بھر میں‌ہونیوالے دیگر حادثات پر نظر دوڑائی جائے تو ان میں‌سے زیادہ تر بریک فیل ہونے کی وجہ سے رونما ہوئے اس لئے ڈرائیورز کو چاہئے کہ وہ گاڑی روانہ کرنے سے قبل کم از کم گاڑی کا ایک بار باریک بینی سے مشاہدہ ضرور کر لیں تا کہ چلتے ہوئے کسی حادثے کا شکار نہ ہو سکیں.
ایسی ہی صورتحال نوشہرہ میں بس حادثہ کی بھی ہے جس میں‌ریسکیو نے بریک فیل ہونے کی بنیادی وجہ بتائی.

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس 83 ہزار کی حد عبور کر گیا، ڈالر سستا