عمر ایوب کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری

عمر ایوب کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری، گھر پر پولیس کا چھاپہ

عمر ایوب کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری ، اسلام آباد اور میانوالی پولیس کے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کے گھر پر چھاپے۔
ویب ڈیسک: عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت نے جاری کر دیئے۔ اس حوالے سے عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے میرے گھر چھاپہ مارا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ایجنسیاں مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے عمر ایوب کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ اس سے قبل عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
قائد حزب اختلاف عمر ایوب بِھی نشانے پر آ گئے اور ان پر جہاں ملک کے دیگر حصوں میں مختلف مقدمات درج ہیں وہیں آج ان پر انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا کی جانب سے بھی وارنٹ جاری کر دیا گیا۔

عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد، ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت
ویب ڈیسک: عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بطور سیکرٹری جنرل انہیں ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اور کور کمیٹی نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمر ایوب پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اظہار اعتماد کیا اور انہیں عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فیصلے پرنظر ثانی کی اپیل کی تھی۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے پارٹی میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بورس جانسن نے نیتن یاہو پر جاسوسی کا الزام لگا دیا