ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا

ویب ڈیسک: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سنسنی خیز مقابلے برمنگھم میں جاری ہیں۔ اس دوران پاکستان چیمپئنز نمے مسلسل تیسری کامیابی سمیٹتے ہوئے بھارت کو بھی مات دیدی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگیا۔
برمنگھم میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز بھارت چیمپئنز اور پاکستان چیمپئنز کا ٹاکرا ہوا۔
انگلینڈ کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئن شپ کے بڑے میچ میں انڈیا چیمپئنز کے کپتان ہربجن سنگھ نے ٹاس جیت کر پاکستان چیمپئنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوئیں۔
اس دوران پاکستان نے حریف ٹیم بھارت کو 68 رنز سے ہرا کر دھاک بٹھاتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی بادشاہت برقرار رکھی۔
پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔ کامران اکمل 77 اور شرجیل خان 72 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت چیمپئنز ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 175 رنز ہی بناسکی۔ بھارت کے سوریش رائنا 52 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کی جانب سے وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 3,3 جبکہ سہیل تنویر اور سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے لیجنڈ کرکٹ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، اس دوران سنسنی خیز مقابلے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں جن سے شائقین خوب محظوظ ہو رہے ہیں.
میگا ایونٹ میں ہونے والے گزشتہ روز کے میچ میں‌پاکستان نے بھارت کو مات دے کر پوائنٹس ٹیبل پٔر پہلی پوزیشن برقرار رکھی .
کامران اکمل اور شرجیل خان نے پاکستان کی جانب سے اوپن کرتے ہوئے بھارتی باؤلرز کی خوب درگت بناتے ہوئے دونوں اوپنرز نے 145 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن اسلحے کے ساتھ حملہ آور ہونے آ رہے ہیں،وزیرداخلہ