پیپلز پارٹی ایبٹ آباد

پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کی لیڈرشپ صوبائی قیادت کے خلاف سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کی لیڈرشپ ناراض، سابق ضلعی صدر سرفراز خان کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے صوبائی جنرل سیکرٹری شازی خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس دوران مظاہرین نے پیپلز پارٹی کو بچانا ہے شازی کو ہٹانا ہے کے نعرے لگائے گئے۔ پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کی لیڈرشپ نے اے ٹی ایم رہنمائوں کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ۔
انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے۔ پیپلز پارٹی میں انویسٹرز اور اے ٹی ایم کی کوئی جگہ نہیں۔
کارکنان و پارٹی رہنماوں کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی محترمہ شہید کے مشن کو بچانا ہے تو ورکرز کو ساتھ لے کر جانا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے نظریاتی ورکرز کو کھڈے لائن لگا کر انویسٹرز میں عہدے تقسیم کر دیئے جو کسی صورت منظور نہیں۔
ضلع ایبٹ آباد کے سابق صدر سرفراز خان کی قیادت میں‌جلسہ میں‌کارکنان اور رہنماوں نے گلہ کیا کہ اوپر سے آنے والوں کو جگہ دی جا رہی ہے جبکہ پرانے کارکنان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جو انتہائی گلط روش ہے.
انہوں نے کہا کہ اس روش سے پارٹی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے. انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کہ اس جانب ضرور توجہ دی جائے، اور پارٹی کو منتشر ہونے سے بچایا جائے.
یاد رہے کہ ضلع ایبٹ آباد پیپلز پارٹی کے ناراض کارکنان نے صوبائی رہنماوں کیخلاف شدید احتجاج کیا.

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات: شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی