انجنیئرنگ یونیورسٹیوں میں انٹری ٹیسٹ

انجنیئرنگ یونیورسٹیوں میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد، محمد نذیر 90 نمبرز کیساتھ فہرست

انجنیئرنگ یونیورسٹیوں میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد، محمد نذیر 90 نمبرز کیساتھ فہرست، ٹیسٹ میں 4190 رجسٹرڈ طلبہ میں سے 3895 طلبہ نے حصہ لیا۔
ویب ڈیسک: ایٹا کے زیر انتظام انجنیئرنگ یونیورسٹیوں میں ٹیسٹ کا انعقاد 6 سنٹرز میں کیا گیا، ان سنٹرز میں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ اور سوات شامل ہیں۔
گرمی کی شدت کے پیش نظر ٹسٹ ائیر کنڈیشنڈ انڈور ہالز میں لئے گئے جبکہ ان کے نتائج اور امیدواران کے جوابی پرچہ جات چار گھنٹوں کے اندر ایٹا ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے۔
نتائج کے حوالے سے طالبعلم محمد نذیر ولد عمران نذیر نے 90 نمبر حاصل کر کے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
دیگر پوزیشن ہولڈر طلبہ میں عنان خان نے 88، عینا خان نے 88، سعد محمد خان نے 86، فیروز حسین شاہ نے 86 ، جمشیرخان نے 86، سمیع اللہ نے 85، عبید شوکت عباسی نے 84، حسنات نواز نے 84، ایمان طاہر سواتی نے 83 ، مومنہ خان نے 83 اور عباس عالمگیر نے83 نمبر حاصل کئے۔
ایٹا کے زیر انتظام انجنیئرنگ یونیورسٹیوں میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں 4190 رجسٹرڈ طلبہ میں سے 3895 طلبہ نے حصہ لیا۔ ان میں سے 19 طلبہ نے 80 اور 89 کے درمیان نمبرز لئے۔
ایٹا ٹیسٹ میں 30 طلبہ 70 سے 79 اور 151 طلبہ 60 سے 69 کے درمیان نمبر لے سکے جبکہ 324 طلبہ نے 50 سے 59 اور 728 طلبہ نے 40 سے 49 کے درمیان نمبر لئے۔
پہلے ٹسٹ کے نتائج کے بعد دوسرے ٹسٹ کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کل سے ایٹا کی ویب سائٹ پر ہو گا۔ پہلے ٹسٹ میں شامل ہو نے والے امیدواران دوسرے ٹسٹ میں بھی شمولیت کر سکتے ہیں۔
دونوں امتحانات میں حاصل ہونے والے بہتر نمبرز یونیورسٹیوں اور کالجز میں داخلے کے لئے قابل قبول ہوں گے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے پبلک سیکٹر انجنئیرنگ یونیورسٹیوں میں 2000 سیٹوں پر جبکہ ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلے کے لئے یہ نتائج قابل قبول ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں فائرنگ کا تبادلہ ،پولیس اہلکار زخمی ، منشیات فروش ہلاک