شوکت یوسفزئی مانچسٹر

شوکت یوسفزئی مانچسٹر جانے سے روک دیئَے گئے

شوکت یوسفزئی مانچسٹر جانے سے اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک دیئَے گئے، ایف آئی اے کے مطابق ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے .
ویب ڈیسک: سابق صوبائِی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی مانچسٹر جانے سے اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک دیئَے گئے۔ شوکت یوسفزئی اپنی بیٹی سے ملنے مانچسٹر جا رہے تھے کہ ایف آئی اے نے روک دیا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی ترکش ائیرلائن کی پرواز پر اسلام اباد سے براستہ ترکی یو کے مانچسٹر جا رہے تھے۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ اپ پر بیرون ملک سفر پر پابندی ہے اور آپ کا نام ای سی ایل میں بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے آرڈر میں بتایا گیا کہ آپ کی گرفتاری کا بھی ارڈر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے مانچسٹر جا رہا تھا کہ مجھے ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اس سے قبل عمرہ جانے پر بھی مجھے روکا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے ترکش ائیرلائن نے بورڈنگ کارڈ بھی جاری کر دیا تھا، اس کے باوجود جانے نہیں دیا گیا۔
شوکت یوسفزئی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ میں مجھ پر بوگس مقدمہ کیا گیا تھا، اس کے بعد عدالت نے ضمانت بھی دے دی ہے تاہم وفاقی حکومت نے میران نام ای سی ایل سے نہیں ہٹایا۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مجھے ڈیڑھ گھنٹے بٹھائے رکھنے کے بعد آف لوڈ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن اسلحے کے ساتھ حملہ آور ہونے آ رہے ہیں،وزیرداخلہ