نیپال میں مون سون بارشوں سے ہر سو تباہی ہی تباہی پھیل گئی، اس دوران پیش آنے والے مختلف واقعات کے باعث 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

نیپال میں مون سون بارشوں سے 14 افراد ہلاک، سڑکیں تالاب بن گئیں

ویب ڈیسک: نیپال میں مون سون بارشوں سے ہر سو تباہی ہی تباہی پھیل گئی، اس دوران پیش آنے والے مختلف واقعات کے باعث 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق نیپال میں مون سون بارشوں کا سلسلہ انتہائی شدت کے ساتھ جاری ہے۔ طوفانی بارشوں کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے باعث 36 گھنٹوں کے دوران رونما ہونے والے مختلف واقعات میں 14 افراد ہلاک،12 زخمی اور 9 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ نیپال میں وسط جون سے اب تک بارشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس حوالےسے کہا جا رہا تھا کہ اس بار بارشیں گزشتہ سارا ریکارڈ توڑ دیں گی اور ویسے ہی ہوا کیونکہ اب کی بار ہونیوالی بارشوں سے جہاں‌ایک طرف دریاوں میں‌پانی کی مقدار زیادہ ہو گئی ہے جس سے سیلاب کا خطرہ ہے تو دوسری جانب اربن فلڈنگ نے بھی رنگ دکھانا شروع کر دیا.

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہاہے