پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول

پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری

ویب ڈیسک: پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے عدالت نے حکم جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ان کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے اور بہو کے حوالے سے بھی یہی حکم جاری کیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے پی ٹی آئی رہنما کے ساتھ ساتھ دیگر کے نام نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور دیگر کے حق میں‌فیصلہ دیتے ہوئے ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
سابق وزیراعلی پنجاب کے حوالے سے جاری ہونے والے عدالتی حکم نامہ میں ان کے بیٹے اور بہو کا نام بھی درج ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی، ان کے بیٹے راسخ الٰہی اور بہو زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔
خیال رہے کہ مختلف مقدمات میں نامزد ہونے کی وجہ سے سابق وزیراعلی پنجاب اور دیگر کے نام اس فہرست میں شامل کیے گئے تھے۔
سابق وزیراعلی پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما کو کافی عرسہ جیل میں بھی قید رکھا گیا ہے .

مزید پڑھیں:  کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر 100 افراد جاں بحق