کسی آپریشن کی حمایت نہیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کسی آپریشن کی حمایت نہیں کی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیراعلیٰ کے پی کے نے کسی آپریشن کی حمایت نہیں کی، فیصل کریم کنڈی مردہ گھوڑے میں جان ڈال کر میڈیا میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔
ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کسی آپریشن کی حمایت کی نہ دستخط کئے۔
انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام آپریشن سےمتعلق بے بنیاد پروپیگنڈے کی نفی خود وفاقی وزیر اطلاعات نے کی تھی۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ فیصل کریم کنڈی مردہ گھوڑے میں جان ڈال کر میڈیا میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کسی آپریشن کی حمایت نہیں کی نہ دستخط کئے۔ کسی بھی آپریشن سے پہلے پارلیمنٹ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ ہمارا ہی ہے۔
صوبائِی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تین بار شکست خوردہ شخص اس قسم کے بیانات دے کر میڈیا میں ان رہنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا امن و امان سے متعلق بے بنیاد بیان سے پہلے پیپلز پارٹی کا دور ضرور یاد رکھیں۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج نے اسلام آباد کی سکیورٹی سنبھال لی، گشت شروع