کے ٹو سمیت قراقرم رینج

کے ٹو سمیت قراقرم رینج پر شدید برفباری، کوہ پیماؤں کی واپسی

ویب ڈیسک: کے ٹو سمیت قراقرم رینج پر شدید برفباری کے باعث موسم کوہ پیمائِئ کیلئَے انتہائِی خراب ہو گیا جس کے بعد کوہ پیماؤں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سمیت آس پاس شدید برفباری کے بعد بعض کوہ پیماؤں کی حالت خراب ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو شگر سے بذریعہ ہیلی کاپٹرسی ایم ایچ سکردو پہنچایا گیا جہاں سے انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیاہے کہ کوہ پیما ثمینہ بیگ کو گھوڑے پر کے ٹو بیس کیمپ سے سکولی پہنچانے میں دو دن لگے تھے۔
کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے، پانچ روز پہلے بیس کیمپ میں ثمینہ بیگ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی۔
یاد رہے کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سمیت قراقرم رینج میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کوہ پیماوں کو فوری طور پر واپس جانے کا کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق