سندھ میں محرم الحرام

سندھ میں محرم الحرام کے دوران فوج اور ایف سی تعیناتی کی منظوری

ویب ڈیسک: سندھ میں محرم الحرام کے دوران فوج کے ساتھ ساتھ ایف سی بھی تعینات کرنے کی منظوری محکمہ داخلہ کی جانب سے دے دی گئی۔
ذرئع کے مطابق جاری اعلامیہ میں‌بتایا گیاہے کہ فوج اور ایف سی سول انتظامیہ کے حکم پر فوری کسی بھی علاقے کا کنٹرول سنبھال سکتی ہیں۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 سیکشن 4 اور 5 کے تحت ملک بھر کی طرح سندھ میں فوج تعینات ہو گی۔
وفاقی وزارت داخلہ نے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے، فوج کی تعیناتی وہاں کے زمینی حالات کے پیش نظر کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں محرم الحرام کے دوران فوج کی تعیناتی کا روڈ میپ بھی تیار کر لیا گیا اور اس کے نفاذ کیلئے حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ماہ محرم کے دوران ملک بھر میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی جاتی ہے تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے. اس کے ساتھ ساتھ شعبہ طب کی جانب سے بھی جابجا کیمپ لگائے جاتے ہیں.
ان بنیادی صحت کیمپوں سے نہ صر ف عزادار بلکہ ڈیوٹی پر موجود اہلکار بھی مستفید ہوتے ہیں.

مزید پڑھیں:  صوابی: موسیقی پرگرام کے دوران فائرنگ،2افراد جاںبحق