آٹا ڈیلرز

پشاور: آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج

ویب ڈیسک: پشاورمیں آٹا ڈیلرزایسوسی ایشن کا وفاقی حکومت کی جانب سے لگائے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے خلاف احتجاج،ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔
مظاہرین نے احتجاج کے دوران وفاقی حکومت کے خلاف بینرز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے ،شرکاء نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو فوری طورپرختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت آٹا ڈیلرز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے پنجاب سے صوبہ پختونخوا میں آٹے کی سپلائی پر پابندی ختم کی جائے ۔
آٹا ڈیلرزایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی وحید نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو ختم اورپنجاب سے صوبہ خیبرپختونخوا آٹے کی سپلائی پر پابندیاں ختم کی جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ اگرمطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر کے ساتھ خیبر پختونخوا میں بھی اپنا کاروبار بند کر دیں گے۔

مزید پڑھیں:  وسطی کرم میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 ایف سی اہلکار شہید، 2 زخمی