امیر حیدر ہوتی

آپریشنز کے نتیجے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،امیر حیدر ہوتی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ صرف آپریشنز کے نتیجے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، اس بار آپریشن کی صورت میں کوئی بھی گھر بار چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ۔
باجوڑ میں سینیٹر ہدایت اللہ شہید کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر پختونوں کی سرزمین پر پختونوں کا خون بہایا گیا،ہدایت اللہ شہید میرے سکول کے ساتھی اور خاکسار انسان تھے ،افسوس ناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف آپریشنز کے نتیجے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،قیام امن کیلئے ٹارگٹڈ آپریشنز ہوسکتے ہیں جو اب بھی ہورہے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے حوالے سے پارلیمان ، سیاسی جماعتوںاور عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے بات چیت کے ذریعے معاملات حل ہونے تک آپریشن مسئلے کاحل نہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت نے بھی امن و امان کے لئے فوج طلب کرلی