5cb896e9e5b1d 1

وفاقی وزیر اسد عمر کی کورونا وائرس کے حوالے سے این سی او سی میں اہم بریفنگ

اسلام آباد: اسد عمر نے این سی او سی میں اہم بریفنگ میں بتایا کہ ہماری ٹیم ہمیں یہ دیکھنے میں مدد کرتی ہیں کہ مزید کورونا کا کتنا پھیلاؤ ہونے جارہا ہے، وزیراعظم کہتے رہے ہیں کہ جتنا ہم احتیاطی تدابیر کو اپنائیں گے اُتنا ہی کورونا پھیلاؤ قابو میں رہے گا، اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو وباء کے پھیلاؤ میں تیزی بھی آسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا لطف اٹھا رہا ہے، ڈونلد لو

بدقسمتی سے پچھلے چند ہفتوں میں ہمیں ایسی ہی صورتحال کا سامنا رہا ہے، جون کے وسط میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ کورونا کے مثبت کیسز ہمارے پاس موجود ہیں، اگر یہ ہی صورتحال رہی تو ماہرین کے مطابق جون کے آخر تک اس تعداد میں دو گنا کا اضافہ ہوچکا ہوگا، جون کے آخر تک کورونا مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ جس طریقے سے اس وقت پھیلاؤ ہورہا ہے اگر تبدیلی نہ کی گئی تو یہ ہونے کا خدشات ہیں، جولائی کے آخر تک تعداد بڑھ کر 10 سے 12 لاکھ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف سے ورلڈبینک کے صدر کی ملاقات