ورلڈ بینک سربراہ بھی پاکستان

ورلڈ بینک سربراہ بھی پاکستان کی میکرو اکنامک اصلاحات کے معترف

ویب ڈیسک: ورلڈ بینک سربراہ بھی پاکستان کی میکرو اکنامک اصلاحات کے معترف نکلے، ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں پاکستان کی میکرو اکنامک اصلاحات کی تعریف کردی۔
امریکا میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ورلڈ بینک کے سربراہ سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ایک بہترین ملاقات رہی۔
ورلڈ بینک صدر اجے بنگا کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کیلئے اپنی ترجیحات واضح طور پر سامنے رکھیں۔ ہم پاکستان کی ترقی کے پارٹنر ہیں، پاکستان کے ساتھ شراکت داری کیلئے ٹیکنالوجی، علم اور مالی تعاون پر فوکس کر رہے ہیں۔
صدر ورلڈ بینک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی میکرو اکنامک اصلاحات قابل تعریف ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات کی تھی۔
ایم ڈی، آئی ایم ایف سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے، آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہوگیا، مل کر دن رات محنت کرنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کامیاب بنانے کیلئے ایک سمت میں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔
یاد رہے کہ ورلڈ بینک سربراہ بھی پاکستان کی میکرو اکنامک اصلاحات کے معترف نکلے، ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں پاکستان کی میکرو اکنامک اصلاحات کی تعریف کردی۔
امریکا میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ورلڈ بینک کے سربراہ سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ایک بہترین ملاقات رہی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے احساس منصوبوں پر کام شروع