وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے ۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ فوج کے دستوں کے علاوہ پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی تعینات ہیں، دارالحکومت میں پاک فوج کے دستے گشت کر رہے ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس اور میٹرو بس سروس بند ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہونے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ہر صورت ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔
رات دیر گئے وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم، حکومت کے پاس 5سینیٹرز اور 7ارکان قومی اسمبلی کم