وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اظہار افسوس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پاک فوج کے 6جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈ ا پور نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے انتہائی بہادری کے ساتھ مقابلہ کرکے 6دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچا دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور ان کے ساتھیوں نے دہشتگردوں کا جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرکے جام شہادت نوش کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، پاک فوج کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی، بیرسٹر سیف