زخمی پولیس اہلکار چل بسا

ڈی چوک احتجاج، مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا

ویب ڈیسک: ڈی چوک اسلام آباد میں‌پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ کے دوران مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہونے والا اسلام آباد پولیس کا اہلکار عبدالحمید شاہ ہسپتال میں زیر علاج تھا کہ اس دوران دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق عبدالحمید شاہ 26 نمبر چونگی کے مقام پر مظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاتی تھا کہ اس دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
پولیس کے مطابق شہید عبدالحمید شاہ اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے اور وہ ایبٹ آباد کے رہائشی تھے، اور انہیں 3 ماہ بعد ریٹائر ہونا تھا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل 4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا۔
اس دوران وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو روز سے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا جاری ہے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقتاً وقتاً جھڑپیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرین پر پولیس نے شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا، آنجہانی پولیس اہلکار 3 ماہ بعد ریٹائر ہونے ولاے تھے.
اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا، اس دوران مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ بھی چلا جس میں‌مظاہرہین پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور پولیس پر مظاہرین کی جانب سے پتھراو کیا گیا.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات،سرکاری ذرائع کی تردید