معاون خصوصی ملک لیاقت علی لاپتہ

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی لاپتہ، گرفتاری کا خدشہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی لاپتہ ہو گئے ہیں، اس حوالے سے ان کے بھائی سردار عالم کا کہنا ہے کہ کل سے ملک لیاقت علی اور ان کے گارڈ سے رابطہ نہیں ہو رہا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی لاپتہ ہو گئے ہیں، اور یہ گمشدگی اس قدر پراسرار طو رپر ہوئی ہے کہ خدشہ ہے کہ پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے۔
سردار عالم کا کہنا ہے کہ ملک لیاقت کا تھانہ کوہسار میں پولیس حراست کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بورس جانسن نے نیتن یاہو پر جاسوسی کا الزام لگا دیا