ریسکیو کی گاڑیوں پر قبضہ

پنجاب پولیس نے خیبرپختونخوا حکومت کی ریسکیو کی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس نے خیبرپختونخوا حکومت کی ریسکیو اور ایمبولینس پر قبضہ کر لیا، ذرائع نے بتایا کہ حسن ابدال کے مقام پر خیبرپختونخوا حکومت کی ریسکیو کی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا جن میں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کے ترجمان کے مطابق حسن ابدال پولیس نے ریسکیو اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا ہے، اور ان اہلکاروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں سے رابطہ نہ ہونے پر ان کے اہل خانہ پریشان ہیں۔ خیبرپختونخوا ہاوس کے تمام کمروم اور فیملی رہائش گاہوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب پولیس نے خیبرپختونخوا حکومت کی ریسکیو اور ایمبولینس پر قبضہ کر لیا، ذرائع نے بتایا کہ حسن ابدال کے مقام پر خیبرپختونخوا حکومت کی ریسکیو کی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا

مزید پڑھیں:  پشاور ٹول پلازہ پر ڈینگی کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس اور بروشرز تقسیم