پشاور ہائی کورٹ چھٹی کے دن

وزیراعلی کی بازیابی، پشاور ہائی کورٹ چھٹی کے دن کھل گیا

ویب ڈیسک: وزیراعلی کی بازیابی کیلئے پشاور ہائی کورٹ چھٹی کے دن کھل گیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کیس کی سماعت کریں گے۔
وکیل وزیراعلی عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبہ کا چیف ایگزیکٹو لاپتہ ہے، جبکہ سرکار گرفتاری سے انکار کر رہی ہے۔
دوسری طرف ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا بھی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملہ پر پشاورہائیکورٹ پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر کے چیف جسٹس سے آج درخواست سماعت کے لئے مقرر کرنے کی درخواست کریں گے، ان کی جانب سے وزیراعلیٰ کی بازیابی کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ چھٹی کے دن کھل گئی۔
ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا اور لاء افسران بھی ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے اج خصوصی ڈیویژنل تشکیل کرنے کی استدعا کر ئینگے۔
ادھر پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع باجوڑ کے ممبر صوبائی اسمبلی انور زیب خان آج ہونے والے خیبرپختونخوا کے اسمبلی اجلاس میں حصہ لینے کیلئے رات اسلام آباد سے آ رہے تھے کہ اٹک کے مقام پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل ٹیم کے ہمراہ پشاور ہائیکورٹ موجود ہیں، ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا ہے کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ ہوا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتماخیل نے کہا ہے کہ ‏چیف جسٹس سے آج درخواست پر سماعت کی درخواست کی ہے۔ ‏امید ہے چیف جسٹس آج کے لیے خصوصی بنچ تشکیل دیدیں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواشاہ فیصل نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی گمشدگی کے خلاف رٹ پٹیشن تیار کرلی۔

مزید پڑھیں:  سوات میں پولیس مقابلہ:سفارتکاروں کےقافلے پرحملے میں ملوث دو دہشتگردہلاک