گنڈاپور کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی

علی امین گنڈاپور کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے،محسن نقوی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے تاہم وہ کسی ادارے کی حراست میں نہیں۔
اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیل عبدالحمید شاہ کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعد محسن نقوی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور حراست میں نہیں، اسلام آباد میں ہوئے تو ڈھونڈ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے تین، چار مقامات پر چھاپے مارے ہیں، گنڈاپور کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے۔ وہ فرار ہو گئے ہیں، اس کی فوٹیج موجود ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ زخمی پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس ہے، شہید پولیس اہلکار کے ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ شہید کے دو بیٹے ہیں جن میں ایک کو پولیس میں نوکری دی جائے گی، ان کے خاندان کو شہداء پیکیج کے ساتھ ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور حراست میں نہیں، اسلام آباد میں ہوئے تو ڈھونڈ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فرار ہو گئے ہیں، اس کی فوٹیج موجود ہے۔ پولیس نے تین، چار مقامات پر چھاپے مارے ہیں،

مزید پڑھیں:  اسرائیل عمران خان کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے: وزیر دفاع