پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد

حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی، اور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیہ اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، اور اس کے ٹھوس شواہد کی روشنی میں پی ٹی ایم پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک میں امن و آمان اور سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے، اس لئے 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
چند روز قبل پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی ملاقات کی تھی اور انھیں پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
یاد رہے کہ حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی، اور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
جاری اعلامیہ میں‌بتایا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک میں امن و آمان اور سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے، اس لئے 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تھم نہ سکا ، بمباری سے مزید 29شہید