ایم یو سنٹرلائزڈ داخلہ ٹیسٹ

دوسرے کے ایم یو سنٹرلائزڈ داخلہ ٹیسٹ، 26ہزار سے زائد طلبہ کی شرکت

ویب ڈیسک: دوسرے کے ایم یو سنٹرلائزڈ داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا، صوبے کے 13 شہروں کے 16 امتحانی مراکز میں ہونے والے ٹیسٹ میں 26ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔
دوسرے کے ایم یو سنٹرلائزڈ داخلہ ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 26 ہزاور 993 امیدوار شریک ہوئے۔ اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نتائج کا اعلان 36 گھنٹوں کے اندر کیا جائے گا۔
پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا کہ صحت کا شعبہ ایک جامع نظام پر مشتمل ہے جس میں تمام شعبہ جات بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام فارم ڈی، ڈی پی ٹی، بی ایس نرسنگ اور بی ایس الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبوں میں داخلوں کے لیے دوسراکے ایم یو سنٹرلائزڈ داخلہ ٹیسٹ منعقد ہوا۔
مذکورہ ٹیسٹ ان امیدواران کے لیئے منعقد کیاگیا جو کسی بھی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوسکے تھے۔
حالیہ ٹیسٹ میں پشاور کے چار مراکز جن میں گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول نمبر1 پشاور شہر، یونیورسٹی کالج فار بوائزپشاور، یونیورسٹی پبلک سکول پشاور اوراسلامیہ کالجیٹ گرائونڈ پشاورشامل تھے میں لیا گیا۔
ان مراکز میں 10 ہزار 589 طلباء نے شرکت کی، کبل گراونڈ سوات 3617، الزبتھ رانی کالج آف نرسنگ مردان 3108،میڈیکس کالج آف نرسنگ ملاکنڈ 2384 طلبہ نے شرکت کی۔
ٹیست میں کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوہاٹ 1540،کے ایم یو آئی ایچ ہزارہ کیمپس 1452،قائد اعظم کالج فار بوائز صوابی 1172،ڈی آئی خان 920،نورنرسنگ کالج بونیر 667 طلبہ نے قسمت آزمائی کی۔
دریں اثناء وائس چانسلر کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا ہے کہ کےایم یو کے اس دوسرے ٹیسٹ میں 26993 امیدواروں کی شرکت نہ صرف کے ایم یو پر اعتماد کا مظہر ہے بلکہ اس سے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے میرٹ اور معیار میں مزید بہتری کی بھی امید ہے۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہر دوسرے روز بھی سیل، اسلام آباد میں فوج کا گشت