لوئر کوہستان میں گاڑی گہری کھائی

لوئر کوہستان میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: لوئر کوہستان میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 ذرائع نے بتایا کہ تحصیل بنکڈ کھوکیال جیجال سے اطلاع ملنے پر فوری طور پر امدادی ٹیمیں٘ روانہ ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق موٹر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کہائی میں جا گری، اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں حرکت میں آ گئیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے تین دنوں کے طویل آپریشن میں گاڑی کو ایک ہزار فٹ گہرائی سے ریکور کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔
اس کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ آپریشن میں ریسکیو 1122 کے ساتھ الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں اور مقامی لوگوں نے بھی حصہ لیا۔ یاد رہے کہ لوئر کوہستان میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  زمینی آپریشن : اسرائیل کا حزب اللہ کے 250جنگجومارنے کا دعویٰ