خیبر پختونخوا ہاؤس سیل کئے جانے کیخلاف

خیبر پختونخوا ہاؤس سیل کئے جانے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا ہاؤس سیل کئے جانے کے خلاف صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔
فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس صوبے کے دائرہ کار میں آتا ہے اس لیے ہائی کورٹ ہی اس درخواست کو سنے۔
اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس سیل کیے جانے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کی آڑ میں کے پی ہائوس سیل نہیں کیا جاسکتا، عدالت سے کے پی ہائوس کو کھولنے کی درخواست کریں گے، خیبر پختونخوا ہاؤس کا نقشہ 1975میں پشاور سے منظور کرایا گیا تھا۔
بعدازاں خیبر پختونخوا حکومت کی خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کیے جانے کے خلاف درخواست عدالت نے سماعت کیلئے مقرر کرلی ۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد کریں گے۔

مزید پڑھیں:  انٹرنیٹ بدستور سست، پاکستانی صارفین مشکلات کا شکار