خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ،حکومتی و اپوزیشن اراکین گتھم گتھا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی تقریر کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، حکومتی اور اپوزیشن اراکین گتھم گتھا ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی اسمبلی اجلاس کے دوران تقریر کے بعد صورتحال بگڑ گئی اور اس دوران اراکین کے درمیان شدید لڑائی شروع ہو گئی ۔
لڑائی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نیک وزیر اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رکن اقبال وزیر کے درمیان ہوئی ۔
دونوں ارکان کے الجھنے پر ان کے حامی بھی لڑائی میں کود پڑے، اسمبلی میں الجھنے والے دونوں ارکان کا تعلق وزیرستان سے ہے۔
اراکین اسمبلی نے ایک دوسرے کا گالیاں دیں اور اچھل اچھل کر ایک دوسرے پر مکے برسائے۔
گتھم گتھا ہونے والے اراکین اسمبلی کا تعلق شمالی وزیر ستان سے ہے۔
اسپیکر نے لڑائی جھگڑا کرنے والوں کو ایوان سے باہر نکال کر اجلاس میں 10 منٹ کا وقفہ کردیا۔
اسمبلی سکیورٹی نے گیلری میں موجود افراد کی جامہ تلاشی شروع کردی جبکہ دونوں اراکین کے حامیوں کو بھی اسمبلی ہال سے باہر نکال دیا گیا۔
واضح رہے کہ اپوزیشن اراکین نے بات کرنے وقت مانگا تھا جس پر تلخ کلامی شروع ہوئی، اپوزیشن اراکین کو بات کا موقع نہ ملنے پر تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  طوفان الاقصیٰ کا ایک سال مکمل، اسرائیل آج بھی خوف کا شکار