خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن

پشاور ہائیکورٹ: خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت آ ج ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کرانے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے کے لئے درخواست دائر کی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا ۔
گزشتہ سماعت پر اعظم سواتی کے وکیل علی زمان ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا تھا کہ سینئر وکلا سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر علی ظفر آئندہ سماعت پر پیش ہوکر اس کیس میں دلائل دیں گے ۔

مزید پڑھیں:  کراچی دھماکہ، دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف