گنڈا پور مظلوم بچہ

گنڈا پور مظلوم بچہ بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کارکنوں میں مظلوم بچہ بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ گینگ آف کالا چور کا چیلا پارٹی کارکنوں میں مظلوم بچہ بننے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ علی امین کی فلاپ سٹوری پر اس کے اپنے لوگ بھی یقین نہیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بھائی وزیراعظم ہیں اور بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، نوازشریف کے بغض میں جلتے آپ کا لیڈر اڈیالہ جیل میں پہنچ گیا ہے۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان اور قوم کی بات کرنے والے قومی لیڈر ہیں، آپ لوگ کنویں کے مینڈک ہیں، اس سے باہر نہیں نکلنا چاہتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے پنجاب اور وفاق پر چڑھائی کرنے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام پر رحم کھائیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ اگر صوبہ چلانے کے قابل نہیں ہیں تو پختونخوا کی جان چھوڑیں۔

مزید پڑھیں:  محمود خان کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر