سیاسی جماعتوں کے خدشات

آئینی ترامیم پر سیاسی جماعتوں کے خدشات دور ہونے چاہئیں،آفتاب شیرپاؤ

ویب ڈیسک: قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمدخان شیرپاؤ نے آئینی ترامیم پر سیاسی جماعتوں کے خدشات دور ہونے چاہئیں ۔
مرغز صوابی میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں آئینی عدالت کے قیام کے لئے کی جانے والی ترامیم میں عجلت کا مظاہرہ کیوں کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترا میم پارلیمنٹ کا استحقاق ہے لیکن حکومت کو چاہئے کے معاملے کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لاکر منظور کرائے ،حکمران جس طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں و ہ درست نہیں ۔
سربراہ قومی وطن پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا ،اسٹبلشمنٹ چاہتی ہے کہ سیاسی قوتیں بشمول حکومت و حزب اختلاف اس کے رحم کرم پر رہیں۔
انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو عوام کے مسائل سے کوئی سرو کار نہیں ، سیاسی مقاصد اور جلسے جلسوں کے لئے صوبائی کے وسائل استعمال کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا غائب ہونا ڈرامہ تھا جس کا مقصد وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں ۔
آفتاب احمد خان شیرپاؤنے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مسائل سیاسی طریقے سے حل ہونے چاہئیں ۔
انہوں نے آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی ایسا معاہدہ نہیں ملتا جہاں پر غیر فعال پلانٹس کو بھی کیپسٹی چارجز کی مد میں خطیر رقم دی جارہی ہو ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی