حزب اللہ کا بڑا راکٹ حملہ

حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا راکٹ حملہ،12شہری زخمی

ویب ڈیسک: لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر حیفہ پر بڑا راکٹ حملہ کیا جس میں 100سے زائداہداف کو نشانہ بنایا گیا ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے بڑے راکٹ حملے میں 12شہری زخمی ہوگئے جن میں سے 3کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حزب اللہ نے اپنے عبوری سربراہ نعیم قاسم کے خطاب کے دوران دو الگ حملوں میں سے پہلے میں 85اور دوسرے میں 20راکٹس سے اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ملک کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام نے کچھ راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا جب کہ دیگر راکٹس حیفا شہر اور اس کے اطراف میں رہائشی عمارتوں پر گرے۔
دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست پر فتح کے حصول تک حملوں کا سلسلہ ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے راکٹس پھینکنے والے اکثر لانچرز کو بمباری کرکے تباہ کردیا تاہم آزاد ذرائع سے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں:  کراچی ایئرپورٹ حملہ خودکش قرار، 80 کلو بارود استعمال ہوا، رپورٹ