خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل مجوزہ ترمیمی بل

خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل مجوزہ ترمیمی بل تیار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل مجوزہ ترمیمی بل تیار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ ترمیمی بل میں درخواست گزار کو نظرثانی اپیل کا حق دیا گیا ہے، تاہم اس کیلئے اسے 30دن کے اندر نظر ثانی اپیل دائر کرنا ہوگی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ فیصلے کے بعد 30 دن میں مزید شواہد ملنے پر اپیل دائر کی جاسکتی ہے، جبکہ سروس ٹربیونل نظرثانی اپیل پر 60 دنوں کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔
بل میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل میں ترمیمی بل 2024 ایوان کے ایجنڈے میں شامل ہونے کے باوجود پیش نہ کیا جاسکا، نظر ثانی اپیل پر ٹربیونل اپنا فیصلہ تبدیل یا برقرار رکھ سکتا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مجوزہ ترمیمی ٹربیونل ایکٹ 1974 کے سیکشن 7 میں اضافہ کیا گیا ہے۔
مجوزہ بل میں خیبرپختونخوا جیل خانہ جات ایکٹ کے سیکشن 58 اے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی شق کے تحت جیل عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اکیڈمی قائم کی جائے گی، اور اکیڈمی کو پریزنرز سٹاپ اکیڈمی کہا جائےگا۔ خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل مجوزہ ترمیمی بل تیار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ ترمیمی بل میں درخواست گزار کو نظرثانی اپیل کا حق دیا گیا ہے

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان