علی امین اور حماد اظہر میں جھڑپ

پی ٹی آئی اجلاس:علی امین گنڈاپور اور حماد اظہر میں لفظی جھڑپ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر کے درمیان لفظی جھڑپ ہو ئی ایک دو سرے کو طعنے بھی دیئے ۔
ذرائع کے مطابق کے مطابق گزشتہ رات سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور احتجاج موخر کرنے کے حق میں بات کرتے رہے جبکہ حماد اظہر نے احتجاج کرنے پر زور دیا۔
علی امین نے حماد اظہر کو جواب دیا کہ آپ خودتو روپوش ہو اور ورکرز کو کہہ رہے ہو باہر نکلو، میں دو مرتبہ اسلام آباد آیا پنجاب کی قیادت غائب تھی، میرے ارکان اسمبلی گرفتار ہیں صوبے کے ورکرز کو بھی بچانا ہے۔
اس موقع پر حماد اظہر نے علی امین سے جواب میں کہاکہ الزام مت لگائیں احتجاج کریں میں پنجاب سے لیڈ کروں گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس پر علی امین کا کہنا تھاکہ آپ تو روپوش ہو کیسے لیڈ کریں گے ورکرز کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے؟ صوبے کی مشینری اور سامان یہاں کے ملازمین کے ساتھ وفاق کے پاس ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ حماد اظہر نے جواب میں کہا کہ آپ کی گفتگو کا انداز سیاسی، اخلاقی اور تہذیب سے ہونا چاہیے، اگر اختلاف ہے تو تضحیک آمیز الفاظ مت استعمال کریں، آپ طعنے نہ دیں ورکرز کو آپ بھی ڈی چوک پر چھوڑ کر فرار ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک سینیئر قیادت نے حماد اظہر اور علی امین گنڈاپور کے درمیان بیچ بچا ئوکرایا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپوراور حماد اظہر کی تلخی پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ میں اس معاملے پر کوئی رائے نہیں دینا چاہتا،میرے لیے یہ تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات کیسے باہر آتے ہیں، پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، ہر کسی کا اپنا اپنا موقف ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کی جامعات اور طلبہ کو پی ٹی ایم کیساتھ تعلقات سے منع کردیا گیا