شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں 8دستاویزات پر دستخط

ویب ڈیسک: پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہی اجلاس میں 8دستاویزات پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ ایس سی او سربراہی اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جاری ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی کانفرنس میں رکن ممالک کے درمیان 8دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ یاد رہے کہ ایس سی او اجلاس میں شریک ملکوں کے سربراہان کی جانب سے 23ویں اجلاس کے اعلامیے پر بھی دستخط کیے گئے۔
اس موقو پر رکن ممالک کے رہنماؤں نے بجٹ سے متعلق امور کی منظوری دینے سمیت اگلی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کونسل کی صدارت روس کے سپرد کر دی۔ اب اس اعلامیہ کے مطابق ایس سی او سربراہان کے آئندہ اجلاس 2025 کی میزبانی روس کے سپرد کر دی گئی ہے۔
ایس سی او کے رکن ممالک کے مابین نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر بھی اتفاق پایا گیا۔ اجلاس کے موقع پر ایس سی او سیکرٹریٹ اور رکن ممالک کے انسداد دہشتگردی کی علاقائی ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ یاد رہے کہ پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں 8 ملکوں کے وزرائے اعظم شریک ہیں، جن کے مابین 8دستاویزار پر دستخط کئے گئے ہیں۔
اجلاس میں چینی وزیراعظم لی چیانگ، روسی وزیراعظم میخائل مشوستن، ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوف اور بیلاروس، قازقستان، تاجکستان، منگولیا کے وزرائے اعظم بھی شریک ہیں۔ ایس سی او سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم اور ایرانی وزیرمعدنیات بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہی اجلاس میں 8دستاویزات پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ ایس سی او سربراہی اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین کا جلوزئی کا دورہ ،کم لاگت ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کردیا