سعودی ولی عہد قاہرہ پہنچ گئے

خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث سعودی ولی عہد قاہرہ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث سعودی ولی عہد قاہرہ پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچے، ہوائی اڈے پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے دورے کے دوران مصری صدر السیسی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات میں مضبوطی، باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ مصر کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سٹرٹیجک، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو نئی جہت ملنے کی توقع ہے، خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث سعودی ولی عہد قاہرہ پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب