گاڑی میں سلنڈر دھماکہ

اسلام آباد: گاڑی میں سلنڈر دھماکہ ،3افراد جاں بحق،2زخمی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ایئر پورٹ کے قریب گاڑی میں گیس سلنڈر پھٹنے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
واقعہ اسلام آباد ائیر پورٹ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس سے گاڑی میںخوفناک آگ لگ گئی ۔
آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 3افراد بری جھلس کر جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ وین میں موجود گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔
سلنڈر پھٹنے کے بعد وین شعلوں میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ،موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں کو کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  کینیڈین شہریوں کیخلاف جرائم یا ان کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، ٹروڈو