ویب ڈیسک: ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 255,768 ہوگئی
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں دوہزار ایک سوپینسٹھ افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد دولاکھ پچپن ہزار سا ت سو اڑسٹھ ہوگئی ہے۔
سندھ میں ایک لاکھ7 ہزار773،پنجاب میں88ہزار45، خیبرپختونخوا میں 31ہزار ایک، بلوچستان میں 11ہزار239،اسلام آباد میں14ہزار315، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 708 اور آزادکشمیر میں ایک ہزار688 مریض ہیں۔
ادھرگزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید67 اموات کے بعدجاں بحق افراد کی تعدادپانچ ہزار 386 ہوگئی ہے۔اس دورن کوروناکے 21ہزار749ٹیسٹ کئے گئے۔