ppp

پیپلزپارٹی کی مبینہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کا معاملہ

اسلام اباد : الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے سکروٹن کمیٹی کا اجلاس ختم ہوا ، سیکروٹنی کمیٹی نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ، پیپلز پارٹی کے لطیف کھوسہ اور اعجاز راٹھور کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ،

مزید پڑھیں:  واپسی کاتصور بھی نہ کیاجائے، ڈی چوک پہنچ کر رہیں گے، گنڈاپور


پی ٹی آئی کے وکیل رانا محمد افضل سیکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ، سکروٹنی کمیٹی نے آخری سماعت پرپیپلز پارٹی سےڈونرز کی تفصیلات طلب کی تھی ، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے پیپلزپارٹی کی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں گیس کی دریافت،فنڈزکی منصفانہ تقسیم کیلئےصوبائی کمیشن قائم