bilawal 1000 x 500

کلبھوشن جادیو کے حوالے سے حکومت کا خفیہ آرڈیننس ناقابل برداشت ہے- بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پیغام، ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن جادیو کے حوالے سے وہ کون سا خفیہ آرڈیننس ہے جو سلیکٹڈ حکومت نے پارلیمان کو اعتماد میں لئے بغیر متعارف کرایا؟

مزید پڑھیں:  ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس بلا لی

ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن جادیو کے حوالے سے سلیکٹڈ حکومت کا خفیہ آرڈیننس ناقابل برداشت ہے، کلبھوشن جادیو کے حوالے سے سلیکٹڈ حکومت کے خفیہ آرڈیننس پر ہم جواب اور احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں.

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن جادیو کے حوالے سے آرڈیننس کی کاپی ٹویٹر پر شیئر کردی،کلبھوشن جادیو کے حوالے سے سلیکٹڈ حکومت کا خفیہ آرڈیننس ایک اور وجہ ہے کہ وزیراعظم کو اب جانا چاہئیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے تیز،3ہسپتالوں کی سروسز معطل