Screen Shot 2020 08 08 at 2.02.51 PM

تمام سٹیک ہولڈرز طالبان اور افغان قیادت کے درمیان مذاکرات کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے-اسفندیارولی خان

ویب ڈیسک(چارسدہ): افغان سفیر عاطف مشعل کی اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان سے الوداعی ملاقات-

سبکدوش افغان سفیر عاطف مشعل سے ولی باغ چارسدہ میں گفتگو کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مستقل امن کیلئے ہر فریق کو پرخلوص کردار ادا کرنا ہوگا،افغانستان میں دہائیوں سے جاری کشیدگی ختم کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کردار ادا کرے،لویہ جرگہ کی کامیابی افغان امن عمل کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے.

مزید پڑھیں:  عراق سے اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ،2فوجی ہلاک،24زخمی

اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات خطے کی ترقی اور پائیدار امن کیلئے ضروری ہے،امریکہ افغان امن معاہدے کے بعد بین الافغانی مذاکرات میں رکاوٹیں ختم کرنی ہوں گی،افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام نے کرنا ہے اور انکی منتخب قیادت ہی انکے نمائندے ہیں.تمام سٹیک ہولڈرز طالبان اور افغان قیادت کے درمیان مذاکرات کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے.

مزید پڑھیں:  مردان میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

ان کا کہنا تھا کہ چالیس سالہ جنگ کے خاتمے کیلئے تمام فریقین کو ایک میز پر لانا ہوگا،چین ،روس اور امریکا ضامن جبکہ پاکستان سہولت کار کا حقیقی کردار ادا کریں تو اس پورے خطے میں امن کا قیام یقینی بنایا جاسکتا ہے.