28f53be3 5729 4a22 9123 210e761190d0

بلوچستان میں لیویز فورس کی ماوند کے علاقے میں بڑی کارروائی-بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک (بلوچستان): کوہلو میں لیویز فورس کی ماوند کے علاقے مخی نالہ میں بڑی کارروائی کے دوران تخریب کارروں کے ٹھکانے پر بھاری تعداد میں اسلحہ و گولا بارود برآمد، اسلحے میں اینٹی ٹینک بم 12 عدد, ایل ایم جی روسی ساختہ 1 عدد,ایل ایم جی کارتوس 17500, 82 مارٹر گولے 48 عدد و دیگر اسلحہ شامل ہیں، اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل نے کانفرنس کرتے ہوۓ بتایا کہ علاقے میں لیویز کیو آر ایف کی تخریب کاروں کی سرکوبی کےلئے کاروائیاں جاری ہیں، ملزمان جلد پکڑے جائیں گے تخریب کار ضلع میں امن وامان صورتحال کو خراب کرنے کےلئے بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے، لیویز فورس نے خفیہ اداروں کی نشاہدہی پر کاروائی کرکے علاقے کو بڑے تباہی سے بچا دیا ، ضلع میں تخریب کارروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے 90 دن قید تنہائی میں گزارے