pemra 1

پیمرا نے 24 نیوز کا 10 محرم الحرام کی ٹرانسمیشن کے دوران نفرت انگیزمواد نشر کرنے پر لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پیمرا نے 10 محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران نفرت انگیزمواد نشر کرنے پر 24 نیوز کا لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا۔
پیمرانے مورخہ 20 اگست 2020ء کو تما م ٹی وی چینلزکو محرم الحرام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی تھی اور چینلز کو اپنی نشریات کے دوران ایسا مواد جو کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچائے یا نفرت انگیزی اور فرقہ واریت پر مبنی ہو، نشر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  جسٹس فائز عیسیٰ مجھے ذہنی طور پر ٹھیک نہیں لگتا، عمران خان

میسرز سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ (24 نیوز) نے دس محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران نفرت انگیز مواد بغیر کسی ایڈیٹوریل کنٹرول کے نشر کیا اور پیمرا قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کی۔ پیمرا کو سوشل میڈیا پر اس مواد کے خلاف شکایت موصول ہوئیں ہیں جس پر اتھارٹی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 30 (3) کے تحت 24 نیوزکا لائسنس معطل کر دیا ہے کیوںکہ نشر کیے گئے نفرت انگیز مواد سے ملک بھر میں نقص امن کا اندیشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  مجھ پرون مین شو کاغلط الزام لگایاگیا: چیف جسٹس کاجسٹس منصورکوجوابی خط

مزید براں، 24 نیوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 14روز میں جواب دہی کا حکم دیا ہے اور قانون کے مطابق چنیل کو ذاتی شنوائی کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ چینل کا لائسنس انکوائری مکمل ہونے تک معطل رہے گا۔