Screen Shot 2020 09 07 at 5.10.13 PM

حکومت کا 15 ستمبر سے ملک بھر میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد):اسلام آباد:بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں تعلیمی اداروں کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس کے بعد وزیر تعلیم شفقت محمود کی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو.

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ 13مارچ کو سکول بند کرنے کا مشکل فیصلہ کیا تھا،کورونا کے دوران بچوں کے امتحانات لینا ناممکن تھا،حالات کا جائزہ لے کر تمام فیصلے کیے گئے تھے.

مزید پڑھیں:  ٹربیونل تبدیلی کیس، تحریک انصاف کو دلائل کیلئے 9اکتوبر تک مہلت

وزیر تعلیم نے کہا کہ ماہرین کی رائے ، تھنک ٹینکس رپورٹ اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے،تعلیمی اداروں کو بتدریج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، 15ستمبر سے یونیورسٹیاں اور کالجز کھولے جائیں گے،15ستمبر سے ہائرایجوکیشن ادارےاور پروفیشنل ادارے کھول دیئے جائیں گے.

مزید پڑھیں:  راستے بند کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، مشتاق احمد خان

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سکول کھولے جانے کے دوران ایس او پیزپر مکمل عمل کرایا جائے گا،صبرو تحمل اور تعاون پر تمام والدین کا مشکور ہوں.