ویب ڈیسک (اسلام آباد): صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی اورکشمیری یک جان دوقالب ہیں جو کبھی جدا نہیں ہوں گے، انہوں نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے اورمحسوس کرتے ہیں اور ہم مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے، بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں طاقت کاوحشیانہ استعمال ہندوانتہا پسندی کے زیرغلبہ مودی حکومت کی صفوں میں شکست کی علامت ہے، جس کاعالمی برادری بخوبی اندازہ لگا سکتی ہے، انہوں نے ٹوئیٹ کے ساتھ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پرآویزاں کئے گئے پوسٹرزکی تصاویربھی منسلک کیں، جن پربابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح، پاکستان کے صدر اوروزیراعظم کی تصاویرتھیں، یہ تصاویر Let Kashmir Speak نامی تنظیم نے اپنے ٹوئیٹرپرجاری کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments