2 118 1

نئے پاکستان میں ایک نہیں دو پاکستان ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈ یسک : زراعت ہماری معیشیت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، زرعی ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کے منشور کا حصہ تھا جس پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا جا سکا، نئے پاکستان میں ایک نہیں دو پاکستان ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر آپ پر کرپشن کے الزامات ہیں اورتعلق پی ٹی آئی سے ہے تو آپ لندن جا کر پکنک منا سکتے ہیں جبکہ حزب اختلاف کے خلاف انتقامی کاروائیاں ہوں گی،
پاکستان میں اگر دو نہیں ایک قانون ہے تو سب ہی کو ایک ہی قسم کا جواب دینا ہوگا،جیسے صدر زرداری کے ساتھ ناانصافی کر کے غیر قانونی جے آئی ٹی بنائی گئی تو بتایا جائے کہ وزیراعظم سمیت اسپیشل اسسٹنٹ پر جے آئی ٹی کب بن رہی ہے؟

مزید پڑھیں:  منی پور فسادات میں مودی سرکاری کا غیر سنجیدہ رویہ کارفرما