484081 29834741

ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب کے تبادلے کو چیلنچ کردیا گیا

ویب ڈیسک (لاہور) : ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب کے تبادلے کو چیلنچ کردیا گیا، لیگی رہنما ملک احمد خان نے شعیب دستگیر کے تبادلے کو چیلنچ کیا، دائر درخواست مین چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سیاسی مقاصد کے لیے آئی جی پنجاب کو تبدیل کیا، آئی جی پنجاب کی تبدیلی پولیس آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی ہے، پولیس آرڈیننس 2002 کے مطابق آئی جی پنجاب کو تین سال کےلیے تعینات کیا جاسکتا ہے، موجود حکومت نے صرف 2 سالوں کے دوران 5 آئی جیز تبدیل کردئیے ہین، عدالت پنجاب حکومت کا آئی پنجاب کی تبدیلی کا اقدام کلعدم قرار دے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین کا صوابی دھماکے کا نوٹس،رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت