images 39

اسلام آباد آئی ٹین ٹو سے شادی شدہ خاتون کی نعش برآمد

ویب ڈیسک (اسلام آباد): تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ ائی ٹین ٹو سے 25 سالہ شادی شدہ خاتون کی لاش کا معاملہ ، تھانہ سبزی منڈی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ پمز ہسپتال میں ائی ٹین ٹو سے کچھ افراد ایک خاتون کی نعش لے کر آئے ہیں، ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی نے فوری طور پر پمز ہسپتال پہنچ کر لواحقین سے ملاقات کی، محمد یونس نے بتایا کہ اس کی بیٹی رائمہ عمر 25 سال کی شادی وسیم کیساتھ 5 سالہ قبل ہوئی تھی، سسرال والے اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتے تھے، 5 دن قبل بھی بیٹی کو سسرال چھوڑ کر گئے، آج داماد کے دوست وکی نے فون کیا کہ آپ کی بیٹی کی طبیعت خراب ہے آپ پمز ہسپتال پہنچیں، ابھی راستے میں تھے کہ بیٹی فوت ہوگئی ہے، بیٹی کے گلے پر نامعلوم چیز سے دباؤ کے نشان ہیں، ہماری بیٹی کو ناحق قتل کیا گیا ہے، پولیس نے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی، پوسماٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی، مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی، ابتدائی تفتیش کے دوران تفتیشی ٹیم کو ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے خاتون نے خودکشی کی ہوں، تاہم تفتیش ٹیم تمام پہلوؤں پر تحقیقات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  مجھ پرون مین شو کاغلط الزام لگایاگیا: چیف جسٹس کاجسٹس منصورکوجوابی خط