gujranwala

گجرانوالا میں پیپلزپارٹی کے کارکنان پر پولیس کی چڑھائی

ویب ڈیسک(گجرانوالا) : گجرانوالا میں پیپلزپارٹی کے کارکنان پر پولیس کی چڑھائی، پی ڈی ایم کے سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار حسین کا اہم بیان، گجرانوالا میں پولیس گردی،میاں افتخار حسین نے کہا کہ کارنر میٹنگ پر پولیس کی چڑہائی کی مزمت کرتا ہوں، وزیراعظم جو خود کو جمہوری کہتے ہیں اس کے جلسے سے پہلے ہی ہاتھ پاوں پھول گئے ہیں، سلیکٹڈ حکومت پولیس کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے جلسے میں رکاوٹیں ڈالنا بند کرے، پی ڈی ایم کا گجران والا کا جلسہ اور اعلان کردہ تحریک ایک ریفرنڈم ثابت ہوگی، پی ڈی ایم کی اس حکمت عملی کے نتیجے میں سلیکٹڈ وزیر اعظم کو گھر جانا پڑے گا، ہم خبردار کرتے ہیں، پہلے ئی ملک نازک دور سے گذر رہا ہے اس طرح کے غیر قانونی اقدامات کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ ریلوے کا کوئٹہ و پشاور ٹرین سروس بحالی کا فیصلہ