Molana Fazal Ur Rehman

بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی ہم اس سلیکٹیڈ اور نا اہل حکومت کو گھر بھیج دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): جےیوائی زرائع کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے
روک دیا، کارکنان بلدیاتی انتخابات کی طرف توجہ نا دیں، حکومت مخالف تحریک کو کامیاب بنانے پر کارکنان توجہ رکھے، بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی ہم اس سلیکٹیڈ اور نا اہل حکومت کو گھر بھیج دیں گے، کارکان اپنی تمام تر توانائیوں کو حکومت مخالف جلسوں کی طرف مرکوز کریں، کارکنان عوامی سطح پر لوگوں کو حکومت مخالف تحریک میں شرکت کی دعوت دیں، عوام کو مظاہروں اور جلسوں میں شرکت کی دعوت دیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم:پی ٹی آئی اورجے یوآئی کا مشترکہ مسودہ تیار کرنےکا فیصلہ